گوجرانوالہ میں پاگل کتے نے کئی بچوں سمیت 22 افراد کو کاٹ لیا

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ زاہد کالونی میں پیش آیا

گوجرانوالہ میں پاگل کتے نے کئی بچوں سمیت 22 افراد کو کاٹ لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پاگل کتے کے کاٹنے کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے زاہد کالونی میں پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق پاگل کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔

حافظ آباد کے مرکزی بازار میں بھی پاگل کتے کے کاٹنے سے 5 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments
Loading...