گرینڈ مشاورتی جرگہ تحصیل گلیات کے قیام کے لئے مشترکہ جہدوجہد کا اعلان

ایبٹ آباد: گرینڈ مشاورتی جرگہ تحصیل گلیات کے قیام کے لئے مشترکہ جہدوجہد کا اعلان رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ ،سابقہ امیدوار پاکستان تحریک انصاف سردا وقار نبی رہنما جماعت اسلامی عبدالرزاق عباسی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین ضلع و تحصیل کونسلر نے گلیات تحصیل کے قیام کے لئے سردار آباد تھائی کے مقام پر گرینڈ مشاورتی جرگہ میں اظہار یکجہتی اور مشترکہ جہد وجہد کا اعلان کردیا مشاورتی جرگہ میں ہزارہ قومی محاذ سمیت دیگر علاقائی جماعتوں طلباء وکلاء اور علما ء کرام نے بھی تحصیل گلیات کے قیام کے لئے سروں پر کفن باندھ کر جہدوجہد کا اعلان کردیا تحصیل کے قیام کے لئے مشاورتی کمیٹی تحصیل نائب ناظم سردار شجا ع احمد کی قیادت میں قائم کردی گئی اس کمیٹی میں حلقہ کے سینئرارکان قومی محاذ صوبائی اسمبلی 10یونین کونسلز کے ضلع و تحصیل ممبران صحافیوں کے نمائندوں عمائدین اور ہر یونین کونسل سے ایک ایک فعال سماجی رہنماء شامل ہو گا تھائی سردار آباد میں منعقدہ اس گرینڈ مشاورتی جرگہ میں علاقہ بھر کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ تحصیل ناظم ایبٹ آباد اسحاق ذکریا نے خصوصی طور پر شرکت کی اور تحصیل گلیات کے قیام کے لئے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر ایم این اے مر تضٰی جاوید عباسی ، ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ تحصیل نا ظم اسحاق ذکریا ، تحصیل نا ئب نا ظم سردار شجاع احمد سابقہ نائب ناظم ضلع ایبٹ آباد سردار وقار نبی سردار جیندا خان سابقہ چئیرمین ضلع کونسل سردار ایاز ممبر ضلع کونسل سردار سفیر جما عت اسلامی کے سابقہ ضلع امیرعبدالر زاق عباسی ، ممبر ضلع کونسل اورنگزیب خا ن جدون ،ممبر ضلع کونسل سردار فیاض ، ممبر تحصیل کونسل دلدار اعوان ، سردار احیل سابقہ ٹاؤن ناظم حاجی جاوید خان جدون ، ملک جہانزیب کھٹوال سابقہ ناظم ضلع کونسل ، سابقہ ڈپٹی سپیکر سردار محمد یعقوب ، چیرمین تحریک صوبہ ہزارہ گوہر زمان ، سلطان العارفین تحریک صوبہ ہزارہ اور دیگر نے اپنے اپنے خطاب میں صوبائی حکومت پر زور دیا کہ ضلع ایبٹ آباد میں تحصیل لورہ اور لوہر تناول کے بعد تحصیل گلیات ناگزیر ہو چکی ہے ان کا کہنا تھا کہ گلیات تحصیل حویلیاں کے بعد دوسری تحصیل ہو گی لوگوں نے انتہائی جرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لو ہر تناول اور لورہ تحصیل کا نو ٹیفیکشن جاری سمجھ سے بالاتر ہے گو کہ لو رہ اور لوہر تناول کی تحصیلوں پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن دونوں تحصیلوں میں ذرائع امدن زیر و ہیں جبکہ گلیات سیاحت کے حوالے سے بہت بڑی سالانہ آمد ن حکومت کو دے رہا ہے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ گلیات اور لوہر گلیات ضلع ایبٹ آباد کی ہی نہیں پورے صوبہ خیبر پختوں خواہ بلکہ ملک بھر کی پہچان ہے دنیا بھر سے ہر سال ہزاروں سیاح گلیات کا رخ کرتے ہیں لیکن پچھلے 60سالوں سے اس علاقے کی عوام اور اس علاقے کی خوبصورتی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتے چلے آ رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مسائل اور مشکلات کی ایک لمبی فہرست ہے جنہیں ہم ہردور کی حکومت کے سامنے پیش کرتے رہے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہمارے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی لہذا تمام تر مشاورت کے بعد آج ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہمارے مسائل کا واحد حل تحصیل گلیات ہے اگر صوبائی حکومت نے ہمارے اس مطالبے پر فوری توجہ نہیں دی تو پھر آئندہ کا لا ئحہ عمل ہم فوارہ چوک بند کریں گے جو حکومت کے لئے انتہائی ندامت کا باعث ہو گا ۔

Comments
Loading...