گجرات : منشیات فروش اور آتش بازی کا سامان بیچنے والے دھر لئے گئے

گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)گجرات پولیس کامنشیات فروشوں، اسلحہ برداروں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ۔ ایس ایچ او تھانہ ا ے ڈویژن SIعامر سعید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کریک ڈاؤن کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد حفیظ ولد رحمت علی قوم جٹ سکنہ محلہ اسلام نگر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور ملزم کے قبضہ سے 1260گرام چرس برآمد کرکے 9-Cکا مقدمہ درج کرلیا۔

Comments
Loading...