کوہاٹ میں پولیس نےکارروائی کرکےا ہم دہشتگرد کمانڈر کو گرفتار کرلیا.

کوہاٹ میں پولیس نے لاچی کے علاقے میں اہم کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر ذین کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشتگرد کمانڈر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کومتعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ دہشتگرد کمانڈر حکومت کی انتہائی مطلوب اور ہیڈ منی کی ریکارڈ یافتہ فہرست میں شامل تھا۔ حکومت نے دہشتگرد کمانڈر کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے اس سے قبل کئی آپریشن کئے گئے تھے۔ دہشتگرد کمانڈر سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں بھی بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا

Comments
Loading...