کوٹلہ میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت سرعام جاری، لوگ بیمار پڑنے لگے

گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)کوٹلہ میں ناقص اشیائے خوردونوش استعمال کرنے پر خواتین اور بچوں سمیت شہری امراض میں مبتلا ہونے لگے مہذب معاشروں میں عوام کو معیاری اور صحت افزا اشیائے خوردنوش کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں ملاوٹ خور مافیا کو انسانی صحت کے ساتھ کھلواڑ کی مکمل آزادی حاصل ہے ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فورڈ اتھارٹی مارکیٹوں اور منڈیوں سے روزمرہ کے استعمال کی کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کے ناسور کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں اور یہ مکروہ دھندہ ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فورڈ اتھارٹی کی غفلت لاپرواہی اور عدم توجہی کی بدولت روز بروز بڑھتا جارہا ہے شہریوں کے روزمرہ استعمال کی اشیاءجن میں دالیں ،گوشت ،مصالحہ جات ،دودھ ،مشروبات ،آٹا ، مضر صحت گھی اور مختلف قسم کے عرقیات ودیگر ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت روکنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں

Comments
Loading...