کشمیری نوجوان اپنے نام سے پہلے لفظ مجاہد کا اضافہ کریں:ڈپٹی میئر سرینگر

سرینگر(باغی مانیٹرنگ ڈیسک) سرینگر کے ڈپٹی میئر شیخ محمد عمران نے کشمیری نوجوانوں پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے نام سے پہلے لفظ مجاہدلگائیںکیونکہ ہرمسلمان مجاہد ہے۔ لفظ مجاہد کا مطلب ہے وہ شخص جو جہاد میں مصروف ہو اورلوگوں کو تحفظ دیتا ہو، جوبرائی کے خلاف لڑتا ہواورسچائی کا پرچار کرتا ہو۔انہوں نے کہا کہ ہرمسلمان مجاہد ہے اور اپنے نام سے پہلے اس لفظ کو لگانے میں کوئی برائی نہیں ہے ۔ جہاد دشمن کے خلاف روحانی جنگ ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کا ایک طبقہ ہمارے مذہب کی غلط تشریح کررہا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے لفظ مجاہد کو ہمیشہ منفی انداز میں استعمال کیا ہے اور میں ہرجگہ اپنے نام سے پہلے مجاہد کا لفظ استعمال کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم دہشت گرد نہیں ہیں اورمجاہدکو کسی صورت دہشت گردی کے ساتھ جوڑانہیں جاسکتا۔ گزشتہ حکومتوں نے ہمیشہ کشمیریوں کا استحصال کیا ہے۔ کچھ سیاسی جماعتیں اپنے نام کے ساتھ چوکیدار لگاتے ہیں اور میں اس کے خلاف نہیںاور اپنے لوگوں کو اپیل کرسکتا ہوں کہ وہ اپنے نام کے ساتھ مجاہد لگائیں۔ میں نے ٹویٹر، فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر اپنا نام شیخ محمد عمران سے تبدیل کرکے مجاہد شیخ محمد عمران کردیا ہے اور میں کشمیریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی اس پر عمل کریں۔ ہر کشمیری امن اور تنازعہ کشمیر کا حل چاہتا ہے

Comments
Loading...