کراچی میں چینی قونصل خانے کے قریب دھماکے اور فائرنگ کی اطلاعات موصول

کراچی میں چینی قونصل خانے کے قریب دھماکے اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق چینی قونصل خانے کے قریب ایک دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

جس کے جواب میں چینی قونصلیٹ پر تعینات سیکیورٹی گارڈ نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

عینی شاہدین کے مطابق 3 سے 4 افراد نے قونصلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے بعد دھماکے اور فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی تعداد 3 سے زائد ہے، جن کے پاس دستی بم اور ہتھیار بھی ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی شہر بھر سے پولیس کی اضافی نفری بھی جائے وقوع پر طلب کرلی گئی۔

واضح رہے کہ چینی قونصل خانہ سی ویو سے کچھ دور کلفٹن بلاک 4 میں واقع ہے، جہاں غیر ملکی قونصل خانوں سمیت ہائی پروفائل دفاتر واقع ہیں۔

Comments
Loading...