ڈینگی لاروا کے انسداد کے لئے تمام طبقات کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے

فیصل آباد: ڈینگی لاروا کے انسداد کے لئے تمام طبقات کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ مشترکہ کوششوں اور احساس ذمہ داری سے ہی ڈینگی وائرس کے خطرات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔یہ بات سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضمیر حسین نے جنرل بس سٹینڈ میں انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں منعقدہ آگاہی سمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ رانا حبیب اللہ، صدر ٹرانسپورٹ یونین میاں شہباز اور ٹرانسپورٹرز ومسافروں نے بھی شرکت کی۔سیکرٹری آرٹی اے نے کہا کہ احتیاطی وانسدادی آگاہی کو زیادہ سے زیادہ پھیلا کر ڈینگی کو شکست دی جاسکتی ہے۔بانہوں نے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں میں صفائی کا معیاری نظام ہمہ وقت برقرار رکھیں اور آگاہی بینرز نمایاں جگہوں پر آویزاں رکھیں تاکہ مسافر ودیگر شہروں میں ڈینگی سے بچنے کا احساس اجاگر ہے۔ صدر ٹرانسپورٹ یونین نے کہا کہ ڈینگی سے بچاﺅ کے لے احتیاطی تدابیر کا سبق بار بار دہرانے کی ضرورت ہے۔

Comments
Loading...