ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سردار سیف اللہ ڈوگر کا افسران کو عوام کے مسئلے حل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے مختلف محکموں کے ضلعی افسران سے کہا ہے کہ وہ لوگوں کی شکایات ومسائل اپنے دفاتر میں حل کرنے پر توجہ دیں اس سلسلے میں درخواست گزاروں کو خندہ پےشانی سے سن کر انہیں تسلی بخش رےلےف فراہم کرےں۔انہوں نے ےہ بات اپنے دفتر کے احاطہ میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈ کوارٹرز قیصر عباس رنداور دےگر محکموں کے ضلعی افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے لوگوںکی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے اور متعلقہ افسران کو سائلین کو بلاتاخیر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے محکمہ مال،تعلیم ،صحت،واسا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پی ایچ اے اور دیگر محکموں واداروں کے بارے میں لوگوں کی شکایات سنتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو محکمانہ ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ہر جمعہ کو کھلی کچہری کا انعقاد کرکے درخواست گزاروں کامحکموں کے سربراہان کی موجودگی میں موقف سنا اور انہیں ہر ممکن حد تک ریلیف فراہم کیا جا رہاہے جبکہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت بھی شہریوں کی شکایات نمٹائی جا رہی ہیں. انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو تاکےد کی کہ وہ اپنے دفاتر میں عوام کے لئے قابل رسائی دیں اور کسی سائل کا جائز مسئلہ حل ہوئے بغیر نہیں رہنا چاہیے۔

Comments
Loading...