ڈنگہ میں ون ویلنگ کا خطرناک کھیل جاری، انتظامیہ کی پرسرار خاموشی

گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈنگہ ون ویلنگ کا خطرناک کھیل شدت اختیار کر گیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پراسرار خاموشی کے باعث مصروف ترین شاہراہوں پر ون ویلنگ جاری شہریوں نے ڈی پی او گجرات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق ڈنگہ اور گردونواح میں منچلے نوجوان موٹر سائیکل پر خطر ناک انداز میں ون ویلنگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ پولیس اہلکار دیکھتے ہوئے بھی ان کےخلاف کاروائی نہیں کرتے ڈنگہ کی مصروف ترین شاہراہوں پر نوجوان منچلے سلنسر نکال کر اپنی بغیر نمبری موٹر سائیکلوں پر خطر ناک انداز میں ون ویلنگ کا کھیل کھیلتے دکھائی دیتے ہیں ون ویلنگ میں بیشتر سکول و کالج کے طالب علموں کی بڑی تعداد چھٹی کے بعد کرتی ہے نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے خود بھی زخمی ہوتے ہیں جبکہ سامنے سے آنے والے دوسروں کو بھی زخمی کر دیتے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے منچلے نوجوان کرتب کرتے ٹولیوں کی شکل میں سڑکوں پر قبضہ کئے ہوئے ہوتے ہیں ایک دوسرے سے شرط لگا کر خطر ناک انداز میں ون ویلنگ کرتے ہیں ۔

Comments
Loading...