چکلالہ سکیم تھری،حنیف عباسی کو منصوبوں کا کریڈٹ دینے پر مکینوں کا احتجاج

منصوبے کا کریڈٹ کسی سیاسی شخصیت کو دینا غلط ہے اس لئے ان کے نام کے تمام بورڈ اور تختیوں کو فوری طور پرہٹایا جائے

چکلالہ سکیم تھری راولپنڈی کے مکینوں نے کہا ہے کہ کنٹومنٹ بورڈ نے سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے منصوبوں کا کریڈٹ غیر قانونی طور پرایک سیاستدان کو دیا ہے جس کا نوٹس لیا جائے۔
مذکورہ سیاستدان کا اس منصوبہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اسکے تمام اخراجات کنٹومنٹ بورڈ نے ادا کئے ہیں ۔ اس منصوبے کا کریڈٹ کسی سیاسی شخصیت کو دینا غلط ہے اس لئے ان کے نام کے تمام بورڈ اور تختیوں کو فوری طور پرہٹایا جائے۔
باغی ٹی وی کے مطابق مکینوں کا کہنا ہے کہ سیاستدان ذاتی نام و نمود کے لئے ایسے علاقوں کا انتخاب نہ کریں جہاں کے رہنے والے تعلیم یافتہ ہوں اور معاملات سمجھتے ہوں۔
جن سڑکوں اور گلیوں وغیرہ کی حالت بہتر ہو انکی دوباری مرمت پر سرمایہ ضائع کرنے کا سلسلہ روکنے کی ضرورت ہے۔یہ علاقہ اکثر پانی کے بحران کا شکار رہتا ہے اور مکین ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں۔
واضح رہے کہ چکلالہ سکیم تھری میں حنیف عباسی کے ترقیاتی منصوبوں کے بورڈ لگائے گئے ہیں جس پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے انہیں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments
Loading...