چکسواری اور گردنواح میں‌4جی سروس شروع کردی گئی ہے ، میجر جنرل علی فرحان

میرپور (نمائندہ باغی ٹی وی) سپیشل کمیو نیکیشن آ ر گنا ئزیشنSCO کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل علی فرحان کی ہدا یت پر چکسواری اور اس کے مضافات میں فور جی موبائل سروسز شروع کر دی گی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح ایس سی او آزادکشمیرکے سیکٹر کمانڈر کرنل رضوان مسعو نے کمانڈنگ آ فیسرSCO میرپور لیفٹنیٹ کرنل ولید اختر کے ہمراہ گزشتہ روز کر دیا ۔ فور جی سروسز کے آغاز سے اہلیان چکسواری نے ایس سی او کی کاوشوں کو زر دست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ ایس سی او نے دور جدید کی جدید ترین انٹر نیٹ سروسز ایس سی او موبائل پر مہیا کرکے ثابت کر دیا ہے کہ ایس سی او کا مقصد منافع کمانے کے لیے نہیںبلکہ عوام کو جدید ٹیلی موصلات کی سہولیات بہم پہنچانے کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے ۔ چکسواری میں ایس سی او کے BTS سےSCOM فور جی سروسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر ایس سی او نے کہا کہ ایس کام فور جی کا دائرہ کار آزادکشمیر کے تمام علاقوں تک بڑھایا جا رہا ہے اب ایس سی او کے ٹیلی فون صارفین آزادکشمیر پاکستان اور بیرون ممالک تک بھی ٹیلیفون ،انٹر نیٹ سمیت دیگر سہولیات سے استفادہ حاصل کرکے اپنے پیاروں سے ٹیلی موصلاتی مکمل رابطہ رکھ سکتے ہیں اس سلسلہ میں اگر صارفین کو کسی مر حلہ پر شکایات ہوں تو وہ ڈویژنل کمانڈنگ آفیسر کے نوٹس میں لائیں تاکہ ان شکایات کا بروقت ازلہ کیا جا سکے انھوں نے کہا کہ صارفین ایس سی او محکمہ کے متعلقہ بہتری کے لیے تجاویز دیں تاکہ ایس سی او اور عوام کے درمیان رابطوں کو مزید مستحکم اور مضبوط بنیا جا سکے ۔آزاد کشمیر بھر میں اور بالخصوص میر پور ڈویژن میں DSL سمیت SCOM-4G سروسز کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے ہزا روں افراد مستفید ہو سکیں گے۔SCO نے ٹیلی مواصلات کے علاوہ SCO کیبل چینل سمیت شجر کاری مہم میں کمال جذبے سے پورے آزاد خطہ میں جہاں لاکھو ں نئے پودے لگائے وہیں اپنی نوجوان نسل کو مستعد رکھنے اور انکی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے کرکٹ،بیڈ منٹن،تقاریری، پینٹینگ او ر فو ٹو گرافی کے مقابلا جات کرا کر انعا مات سے نوازناSCO کا نئے اور روشن پاکستا ن کی جانب ایک قدم ہے۔معز زین چکسواری نے اس موقع پر سیکٹر کمانڈر کرنل رضوان مسعود اورSCO میر پور ڈویژن کے کمانڈنگ آ فیسر لیفٹنیٹ کرنل ولید اختر کا شکریہ ادا کیا جن کی انتھک کوششوں سے متعلقہ مضافاتی علاقہ جات میںجدید ترین سہولیات کا آغاز ہوا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Comments
Loading...