چنیوٹ: ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

چنیوٹ:(نمائندہ باغی TV) ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا سرپرائز وزٹ کیا.مریضوں کا حال احوال دریافت کیا.ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹرز کی حاضری چیک و دیگر معاملات کا جائزہ لیا ،اس موقع پر انکے ہمراہ سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر انجم جاوید و دیگر بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے اپنے دورہ کے دوران ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر وارڈز اور ہسپتال کے مختلف حصوں میں گئے اور وہاں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ، ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز کی حاضری پر اطمنان کا اظہار کیا اور مفت ادویات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ، انہوں نے تمام ستاف و ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ عوام کا دکھ بانٹنے اور انکی تکالیف کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں ، ڈپٹی کمشنر نے نیو گائنی وارڈ میں جاری تعمیراتی کاموں کے بارے میں ہدایات دیتے ہوئے انہیں جلد مکمل کر کے فنگشنل کیا جائے تاکہ ایمرجنسی کے مریضوں کو علاج کی مزید بہتر سہولیات میسر ہوں

Comments
Loading...