چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں بچوں کی مختلف پےچیدہ بیماریوں کی تشخیص کے لئے بائےو آپسی پروسیجر کا آغاز

فیصل آباد: چلڈرن ہسپتال میں بچوں کی مختلف پےچیدہ بیماریوں کی تشخیص کے لئے بائےو آپسی پروسیجر کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر بشری ریاض نے کم سن بچی صبا کے گردے کی رسولی کی کامیاب بائےو آپسی کی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب بٹر نے بتایا کہ چلڈرن ہسپتال کو بچوں کی امراض کے جدید علاج معالجہ کے سلسلے میں ترقی کے نئے تقاضوں سے ہمکنار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بائےوآپسی پروسےچر بھی کامیابی کی جانب اہم قدم ہے اور اب بچوں کے امراض کی تشخیص کے سلسلے میں بائےو آپسی پروسےچر کےلئے لاہور نہےں جانا پڑے گا اور اب یہ سہولت چلڈرن ہسپتال میں ہی دستیاب ہوگی۔ جس کے لئے ماہر ڈاکٹرز، متعلقہ طبی سازو سامان اورضروری ادویات کا خاطر خواہ بندوبست کیا گیا ہے۔ انہوں نے کامیاب بائےو آپسی کرنے پر ڈاکٹر بشری ریاض کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ کامیابی فیصل آباد اور ارد گرد کے اضلاع کے مریضوں کے لئے خوشخبری کی حیثیت رکھتی ہے کہ مریض بچوں کو مقامی سطح پر ہی بائےوآپسی کی سہولت مہیا ہوگی ہے۔انہوں نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال کی ترقی وجدت کے لئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور مریض بچوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

Comments
Loading...