چاند باغ کالج میں بی ایس اور ایم ایس پروگرام کا آغاز

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) چاند باغ کالج بی ایس اور بی ایڈ ,ایم ایس کے مختلف پروگرام کا آغاز کر رہا ہے, فریال قریشی
چاند باغ کالج کا قیام چاند باغ فاؤنڈیشن کا احسن اقدام ہے پروفیسر محسن امین
پرنسپل چاند باغ کالج میڈم فریال قریشی کا شیخوپورہ میں نیو ملینئم اکیڈمی میں خطاب
شیخوپورہ اور مریدکے کے طلبہ و طالبات کے لئے 5 جون ابتدائی تعارفی سمسٹر کا آغاز کیا جارہا ہے اس سے ضرور فائدہ اُٹھائیں ,
انھوں نے کہا کہ اس ابتدائی سمسٹر میں سٹوڈنٹس کو لینگوئج , انفارمیشن ٹیکنالوجی اور E – learning کے متعلق آگاہی دی جائیگی.چاند باغ کالج میں بی ایس, بی ایڈ, ایم ایس, اور ایم ایس سی کے کورس متعارف کروائے جارہے ہیں ,پروفیسر محسن امین نے کہا کہ چاند باغ ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے اور چاند باغ فاؤنڈیشن اس پراجیکٹ چاند باغ کالج بھی کامیابی سے ہمکنار ہو گا .
اس موقع پر ڈپٹی ہیڈ مسٹریس میڈم اقصی, وسیم خورشید, وقاص احمد بھی موجود تھے

Comments
Loading...