پنڈی بھٹیاں گورنمنٹ سکول میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے،

حافظ آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)پنڈی بھٹیاں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1سے ملحقہ گراؤنڈ میں بلدیہ کے ملازمین اور سکول کے ملازمین نے گراؤنڈ میں کوڑا کرکٹ پھیکنا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے گراونڈ میں کھیلنے کے لیے آنے والے طلبہ کا استقبال گندگی. تعفن سے ہوتا ہے بچے اس صورت حال سے پریشان. جبکہ اس کچرے سے اس موسم میں مذید تعفن اور بیماریاں بھی لا حق ہونے کا خدشہ ہے مچھروں کی تو بہتاب ہے مچھروں کی افزائش کی بہترین جگہ ہے جبکہ قوم کے مستقبل کے معمار یہاں کھیلنے کے لیے آتے ہیں اور ملیریا. دیگر بیماریوں کا تحفہ لے کر جاتے ہیں ڈی پی ایس سکول سے لیکر حسن پورہ بند روڈ تا چنیوٹ روڈ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ہی ڈھیر نظر آتے ہیں اس کے ساتھ ہی گورنمنٹ اصلاح ماڈل پرائمری سکول بھی موجود ہے شہریوں کا کہنا ہے آخر یہ کچرے کے ڈھیر گورئمنٹ کے سکولز کے ساتھ ہی کیوں قائم کیے جاتے ہیں جبکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ بچوں کو صاف ستھرا ماحول میسر ہو جہاں وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ہمراہ کھیل کود بھی کر سکے لیکن شاید پنڈی بھٹیاں کے سکولز انتظامیہ. یا بلدیہ پنڈی بھٹیاں ایسا نہیں چاہتی شہریوں کا ڈی سی حافظ آباد نویدشہزادمرزا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بچوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے.

Comments
Loading...