پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریجنل دفتر کے لئے کوششیں

جنوبی پنجاب کے کاروباری افراد کے لیے بڑی خوشخبری، وزیراعلی پنجاب ٹاسک فورس کے ممبر ڈاکٹر وسیم حسن لنگڑیال نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے چھوٹے کاروباری حضرات کو جرمانے کی صورت میں لاہور جانے کی مشکلات بارے وزیر اعلی پنجاب کو آگاہ کردیا، وزیراعلی پنجاب نے وزیر خوراک اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے 7 دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب کے تین ڈویژن ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازیخان کے سینکڑوں چھوٹے کاروباری حضرات کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جرمانے ہونے کی وجہ سے لاہور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر جاکر دوبارہ کاروبار شروع کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس پر وزیراعلی پنجاب ٹاسک فورس برائے زراعت اور پیسٹی سائیڈ کے ممبر ڈاکٹر وسیم لنگڑیال نے وزیراعلی پنجاب کے ہزاروں کاروباری افراد کی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے تحریری درخواست دی جس پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے فوری طور پر کاروباری افراد کی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کے لیے صوبائی وزیر خوراک اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب سے 7 دن کے اندر رپورٹ طلب کی ہے۔ وزیراعلی پنجاب ٹاسک فورس کے ممبر ڈاکٹر وسیم حسن لنگڑیال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت شہریوں کی مشکلات ختم کرنے سہولیات فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر جنوبی پنجاب کے سینکڑوں افراد کو لاہور جاکر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب جلد انکو اس مشکلات سے نجات مل جائیگی اور وزیراعلی پنجاب نے اس حوالے سے اقدامات کرنے کے لیے ڈائریکٹیو بھی جاری کردیا ہے۔ اور جلد چھوٹے کاروباری حضرات کو ان کے اضلاع میں ہی جرمانے کی سہولیات فراہم کردی جائیگی جو وزیراعلی پنجاب اور تحریک انصاف کی حکومت کا لاکھوں افراد کے لیے انکی دہلیز تک سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے کا تحفہ ہوگا۔

Comments
Loading...