پاک بھارت کشیدگی کے باعث، ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کو الرٹ جاری

پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کو الرٹ جاری کردیا گیا۔۔۔

اور اس کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔۔۔

ڈی جی ریسکیو 1122ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق ریسکیو 1122کسی بھی ایمرجنسی کے دوران فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر خدمات فراہم کرے گا۔۔۔

جبکہ ریسکیو ایمبولینسز ، فائر ویکلز،ڈیزاسٹر ویکلز اور دیگر مشینری آپریشنل خدمات کے لیے تیار ہیں۔۔۔

ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق ایمرجنسی آلات، ادویات اور دیگر ضروری سامان فراہم کر دیا گیا ۔۔۔

واضح رہے کہ ریسکیو 1122اس وقت صوبے کے 10اضلاع میں سہولیات فراہم کر رہا ہے۔۔۔

Comments
Loading...