پاکستان کی فضائی حدود مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔۔۔

اسلام آباد میں 2 دن سے بند پاکستان کی فضائی حدود مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔۔۔

کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹ فضائی آپریشن کیلئے کھولنے کا اعلان۔۔۔

آج رات تک تمام ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال کردیا جائے گا۔۔۔

باغی ٹی وی کے مطابق سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کو آج سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔

کمرشل پروازوں کے لیے ایئر پورٹس شام 6 بجے سے آپریشنل ہوں گے۔۔۔

ترجمان کے مطابق پہلے کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن بحال ہوگا جس کے لیے ایئرپورٹس کو کھول دیا گیا ہے۔۔۔

لاہور، سیالکوٹ اور فیصل آباد سمیت دیگر ایئر پورٹ کھولنے کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔۔۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ :

پہلے اندرون ملک پروازوں کا آغاز ہوگا، بیرون ممالک سے پروازوں کی آمد و رفت رات سے شروع ہوگی۔ ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے رات 12 بجے سے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی آئی اے رات 12 بجے سے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کھولنے کا ناٹم جلد جاری کریں گے۔۔۔

کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹ فضائی آپریشن کیلئے کھولنے کا اعلان

پاکستان میں ہوابازی کے نگران ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی،اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹ فضائی آپریشن کے لیے کھول د یئے ۔۔۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق چاروں ائیرپورٹس کمرشل پروازوں کے لیے آپریشنل ہیں ۔۔۔

تاہم ترجمان نے کہا کہ:

لاہور،سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر ایئرپورٹ کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔۔۔

اس حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے بھی اپنی پروازوں کا شیڈول بحال کرنے کر دیا اور مسافروں کو ٹیلی فون کرکے اس بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔۔۔

یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد دو روز قبل سی اے اے نے پاکستان کی فضائی حدود اور ہوائی اڈے کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے تھے ۔۔۔

Comments
Loading...