پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف طویل جنگ لڑی ،صوبائی وزیر مذہبی امور

حکومت انٹرنیشنل قومی سیرت کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے,سعید الحسن شاہ

فیصل آباد(آن لائن )صوبائی وزیر مذہبی امور سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف طویل جنگ لڑی ہے اور امن کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں ہماری حکومت کی خواہش ہے کہ علماء کی مشاور ت اور رہنمائی میں آگے بڑھاجائے اور خاص طور پر ربیع الاول میں حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ اور اسوہ حسنہ کو فروغ دیا جائے۔ اس سلسلہ میں حکومت انٹرنیشنل قومی سیرت کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے وطن عزیز پاکستان میں قیام امن ،بین المسالک وبین المذاہب مکالمہ کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے اور مرکزی علماء کونسل کی قیادت نے ہمیشہ فرقہ وارانہ تشدد اور بین المذاہب تصادم کے خاتمے کیلئے عملی جدوجہد کی ہے ۔پیغام پاکستان کو عام کرنے اور اس قومی بیانیے کو عوامی سطح پر لانے میں علماء نے خلوص ۔ آنے والے ربیع الاول شریف میں پیغام رحمۃ اللعالمین کنونشنز اور مشترکہ اجتماعات منعقد کرکے حضور ؐ کی سیرت طیبہ کے پیغام رحمت کوعملی طور پر نچلی سطح تک عام کیا جائے گا ۔ یہ باتیں انہوں نے ڈ پٹی سیکرٹری جنرل مشائخ علماء کونسل پاکستان کے صاحبزادہ سید علی حیدر حسنی کی قیادت میں پی ٹی آئی علماء ومشائخ کے ایک وفد سے لاھور پنجاب اسمبلی اپنے چیمبر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور مشائخ اسلام کے عدل ،محبت ، صبر وبرداشت کے ہمہ گیر پیغام کو اپنے خانقاہوں میں اجاگر کریں علماء ومشائخ سمیت پاکستان بھر کے تمام دربار کے سجادہ نشین ومریدین معاشرے کا اہم ترین اور معزز ترین طبقہ ہیں اہلسنت یارسول اﷲ ﷺ کی تمام جماعتیں اور قائدین عدم برداشت کے رویوں اور پر تشدد کے رجحان کو معاشرے سے ختم کرنا چاہتی ہے اور معاشرے سے منفی رجحان کا خاتمہ باہمی اتحاد واتفاق ہی سے ممکن ہے انتہاپسندی کے خاتمے اورمعاشرے میں رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنا کردار اداکریں ۔
#/s#
*****

Comments
Loading...