ٹرینوں کی آمدورفت معطل

بریکینگ نیوز

سبی سیلاب/ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے بختیار آباد اور نوتال کے درمیان ریلوے ٹریک سیلابی پانی میں ڈوب گیا کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والے ٹرینوں کو سبی میں روک دیا گیا ہے جعفر ایکسپریس ،اکبر بگٹی ایکسپریس ،اور بولان میل سبی ریلوے اسٹیشن پر روکے ہوئے ہیں ۔

کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو ڈیرہ مراد جمالی میں روک دیا گیا

اکبر بگٹی ایکسپریس کو منگولی سے واپس روانہ کر دیا گیا ہے ٹرینوں کی آمد روفت معطل ہونے کے بعد مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے پانی کی سطح کم ہونے کے بعد اصل صورتحال واضع ہوگا ریلوے لائن کلیر ہونے کے بعد ٹرینوں کو اپنی منزل کی جانب روانہ کیا جائے گا ،ریلوے ذرائع.

Comments
Loading...