وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا نو نومبر کی چھٹی پر اعلان کہا کہ اس میں صداقت نہیں

اسلام آباد میں قومی اسمبلی اجلاس کے دوران 9 نومبر کی چھٹی کی مخالفت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے اس کے متعلق کہا کہ :

” نئے پاکستان کا وژن ہفتے کے 7 دن 24 گھنٹے کام ہے”

شہر یار آفریدی نے ملک بھر کے لئےنو نومبر کی قومی چھٹی جو کہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ہوتی ہے اس سے متعلق کہا کہ اس تعطیل سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں اور ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔۔۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے یہ تک کہ ڈالا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ نے ایک چھٹی نہیں کی۔۔۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے یہ کہہ کر بات ختم کردی کہ :

“چھٹی کے بجائے اسکولوں میں بچے علامہ اقبال کے فلسفہ سیکھیں۔”

باغی ٹی وی کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ :

“9 نومبر کو چھٹی کی خبر میں صداقت نہیں”

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ نے ایک چھٹی نہیں کی۔۔۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نثار چیمہ نے سوال اٹھایا کہ

” محنت کا فلسفہ پھر یوم قائد پر کیوں لاگو نہیں ہوتا؟”

Comments
Loading...