وزیر اعلیٰ گھکڑ منڈی پہنچ ،گئے زیر تعمیر سپورٹس ارینا کا دورہ کیا

گوجرانوالہ: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار گکھڑ منڈی پہنچ گئے۔
وزیراعلیٰ کا زیرتعمیر گکھڑ سپورٹس ارینا کا دورہ۔
وزیراعلیٰ نے زیرتعمیر گکھڑ سپورٹس ارینا کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔سیکرٹری سپورٹس نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی جس میں سپورٹس ارینا کی تعمیر سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔

سردار عثمان بذدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گکھڑ سپورٹس ارینا تقریباً 37 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔سپورٹس ارینا میں کرکٹ، ہاکی اور فٹ بال کے گراؤنڈز بنائے جا رہے ہیں۔سپورٹس ارینا میں جمنیزیم، ٹینس، باسکٹ بال کورٹ، والی بال کورٹ اور دیگر کھیلوں کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ کی گکھڑ سپورٹس ارینا کے زیر تعمیر کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت۔ وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں کی کوالٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔گکھڑ سپورٹس ارینا کی تعمیر سے علاقے کے نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملیں گے۔نئے پاکستان میں نوجوانوں کیلئے کھیل کے مواقع کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ
کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیاں نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں۔
گکھڑ سپورٹس ارینا 55 کنال اراضی پر بنایا جا رہا ہے۔
مشیر اکرم چوہدری، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
Comments
Loading...