وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگ

وفاقی کابینہ کا اجلاس ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم آفس میں ہو گا-

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا-

وزیراعظم دو نومبر سے شروع ہونے والے دورہ چین پر اعتماد میں لیں گے-

میجر جنرل فیاض حسین شاہ کی بطور آئی جی ایف سی بلوچستان کے تقرر کی منظوری دی جائے گی- میجر جنرل راحت حسین احمد کا بطور آئی جی ایف سی کے پی تقرر ہو گا-

کابینہ ریڈیو پاکستان بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے گی، اقوام متحدہ کے امن مشن کے حوالے سے پاک چین معاہدے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل- وفاقی کابینہ چیئرمین ایج بورڈ کے استعفے کی منظوری دے گی-

اجلاس میں آٹھویں ویج بورڈ کے چیئرمین کا تقرر بھی کیا جائے گا-

کابینہ پاکستان ایل این جی ٹرمینلز کے ڈائرکٹرز کے تقرر کی منظوری دی گی-

Comments
Loading...