واشنگٹن ڈی سی میں سالانہ ہائی ہیل ڈریگ ملکہ ریس۔

ہر سال بروز منگل کو ہالوؤین کی چھٹی سے پہلے منعقد ہونے والی دنیا کی منفرد ریس جسے ہائی ہیل ریس کے نام سے جانا جاتا ہے۔

دنیا بھر میں انسانوں، جانوروں، گاڑیوں اور سائیکلوں کی ریس کے بارے میں تو سنا ہو گا مگر ایک منفرد ریس جو کہ دنیا میں کئی ممالک عمومی طور پر سڈنی، پیرس، ماسکو، ایمسٹرڈیم اور واشنگٹن میں ہر سال ایک تقریب کی طرح ہی کھیلی جاتی ہے۔ چونکہ یہ ریس باقی قسم کی ریسوں سے مختلف اور منفرد انداز کی ہے تو یہ زیادہ دلچسپی کی حامل بن جاتی ہے۔

واشنگٹن میں ہر سال باقاعدگی سے منعقد ہونے والی اس ریس میں کوئی بھی خواہش مند خاتون حصہ لے سکتی ہے جس کی شرط یہ ہے کہ اونچی ہیل والے جوتے کے ساتھ آپکو ملکہ کا لباس پہن کر، سج سور کر اس ریس میں شامل ہونا ہو گا۔

اس کھیل میں حصہ لینے والوں کی تعداد بہت زیادہ لوگوں پر مشتمل ہوتی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں ک
لوگ اس ریس سے لطف اندوز ہونے کے لئے دور دراز علاقوں سے آتے ہیں۔ ریس کے لیے ٹریک کا فاصلہ 80 میٹر یا 260 میٹر فٹ ہوتا ہے۔ جس پر 7 سینٹی میٹر یا 2.8 انچ لمبی ہیل والا جوتا پہن کر دوڑا جاتا ہے۔

اگرچہ ٹریک کی لمبائی زیادہ نہیں ہوتی پر اونچی ہیل کے باعث خواتین گری پڑی دکھائی دیتی ہیں۔ اس تقریب میں آپکو رنگا رنگ پوشاکیں، اونچے جگ مگ کرتے روشنیوں والے جوتے، خاص زیب و زینت والے لباس اور عجیب و غریب گیٹ اپس بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

اس خاص کھیل کا آغاز 1986ء میں JR’s Bar & Grill کے باہر 25 امیدواروں کے درمیان ہوا تب سے آج تک یہ دلچسپ کھیل مانا جاتا ہے۔ اس دن مختلف ریستورانوں میں خصوصی مشروبات اور برتن تیار کیے جاتے ہیں۔

Comments
Loading...