نوابشاھ میں 23 سالہ نوجوان قتل کردیا گیا

نوابشاہ میں تھانہ B سیکشن کی حدود میں 23 سالہ ثناءاللہ بروہی کو سریے مارکر قتل کر دیا گیا مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ کچھ دن قبل فیصل بروھی نامی شخص نے مقتول پر تشدد کیا تھا اور اس کی رپورٹ کرنے پر بھی پولیس نے اس کے خلاف کاروائی نہیں کی کیونکہ وہ مختلف اوقات میں پولیس کے لیے مخبری کرتا رہا ہے اور اس نے ہی آج ثناءاللہ بروہی کو قتل کیا ہے
پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی

Comments
Loading...