میڈیا والوں کے لئے میٹھی عید پر بڑی خوشخبری

سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا


چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے میڈیا مالکان کوصحافیوں کےبقایاجات اداکرنے کی 14 جون تک کی مہلت دیدی
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے سماعت کی، سپریم کورٹ کے حکم پرتنخواہیں ادا نہ کرنے والے میڈیا مالکان پیش ہوئے، عدالت نے صحافیوں کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میڈیا مالکان کی سرزنش کی، رائل ٹی وی ، جیو نیوز ، بول ٹی وی سمیت دیگر اداروں دو دن میں تنخواہیں ادا کرنیکا حکم دیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جمعرات تک صحافیوں کو تنخواہیں نہ دی گئیں تو مالکان جیل جانے کیلئے تیار ہو جائیں

Comments
Loading...