میاں نوازشریف نے پارٹی قیادت کو حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے سے روک دیا

فیصل آباد: میاں نواز شریف نے پارٹی قیادت کو فی الحال حکومت کے خلاف کسی بھی تحریک چلانے اور احتجاج کرنے سے روک دیا ہے اور اس حوالے سے ’’گائیڈ لائن‘‘ دی ہے کہ اس وقت تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا وقت نہیں بلکہ موجودہ حکومت کو وقت دینے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی کارکردگی سے خود عوام تنگ آکر مسلم لیگ (ن) کو سڑکوں پر آنے کی دعوت دیں۔ نواز شریف نے حمزہ شہباز اور مریم نواز کو اس سلسلہ میں مکمل طور پر روک دیا کہ وہ کسی بھی ایشو پر فی الحال کارکنوں کو باہر لانے کی کوشش نہ کریں اور تمام صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل تنظیموں کو بھی اس بارے میں وضاحت کریں تاہم دوسری طرف تنظیمی معاملات کو بہتر کرنے پر زور دیا جائے۔

Comments
Loading...