میاں فرخ حبیب کی سائنس کالج سمن آباد کے 38 ویں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شرکت

فیصل آباد( نمائندہ باغی ٹی وی) ‏وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب کی سائنس کالج سمن آباد کے 38 ویں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت, میاں فرخ حبیب کو کالج پرنسپل کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی. اس موقع پر طلباء اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی، میاں فرخ حبیب کے کالج پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، تقریب کے بعد کالج پرنسپل کی طرف سے کالج کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کروایا گیا، میاں فرخ حبیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی تعقی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ تعلیم کیساتھ کھیلوں کا ہونا طلباء کی جسمانی مضبوطی کیلئے انتہائ ضروری ہے۔

Comments
Loading...