مہزب قومیں اپنے ٹریفک شعور سے پہچانی جاتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گجرات

گجرات:(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ تہذیب اور تمدن سڑکوں کے ذریعے سفر کرتے ہیں ، دنیا کی تمام مہذب اقوام اپنے ٹریفک شعور سے پہچانی جاتی ہیں ، گجرات کے منہ زور اور بے ہنگم ٹریفک کو قابو میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے ،ضلعی ا نتظامیہ اور ٹریفک پولیس شہر کی ٹریفک کو متوازن اور رواں دواں رکھنے کے لئے تما م ممکنہ وسائل کو برؤے کار لانے میں کو ئی کسر نہ چھوڑے ۔انہوں نے یہ بات آج کمیٹی روم میں گجرات کی ٹریفک زوننگ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ۔ڈپٹی کمشنر گجرات نے کہا کہ شہر کے بے قابو ٹریفک کو مکمل اور فوری طور پر کنٹرول کرنے کیلئے گجرات شہر کے جن-7 مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے رکشہ ڈرائیور کو ان کی سہولت کے پیش نظر کسی ایک زون تک محدود کر دیا جائے جس کے اندر رہ کر وہ صرف اسی زون میں اپنا رکشہ ڈرائیو کرسکیں تو اس سے بھی شہر کے ٹریفک اور شور شرابے میں بہت حد تک کمی واقع ہو سکتی ہے ۔ ڈی سی گجرات نے ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی کہ ان رجسٹرڈ چنگ چی رکشہ ڈرائیور کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور بغیر رجسٹریشن اور روٹ پرمٹ کے کسی کو بھی چنگ چی رکشہ چلانے کی اجازت نہ دی جائے ۔ ڈی سی گجرات نے کہا کہ کم عمر، کھلنڈرے اور بلا لائسنس چنگ چی رکشہ ڈرائیور شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے ہیں جن کی روک تھا م اور حو صلہ شکنی کے لیے ٹریفک پولیس اور سیکر ٹری ڈی آر ٹی اے فوری طور پر ضروری اقدا مات اٹھائیں۔ڈی سی گجرات نے حکم دیا کہ متعلقہ محکمے کی
کی جانب سے مقرر کردہ زونز کے علاوہ رکشہ چلانے والوں کے خلاف سخت قانو نی کاروائی کرتے ہوئے انہیں بھار ی جرما نے کرنے کے ساتھ ساتھ ا ن کی گاڑیوں کو بھی بند کرکے انہیں ملکی قوانین وضوابط کا پابند بنایا جائے۔

Comments
Loading...