مودی اور بھارتی فوج کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، مولابخش چانڈیو

بھارت دھمکیاں دینا بند کرے، پاکستان کے امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، مودی اور بھارتی فوج کا جنگی جنون خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا۔۔۔

مودی اور بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام سے شکست دیکھ کر ہوش ہو حواس کھو چکی ہے، کشمیر میں شکست سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھیکل رہا ہے۔۔۔

پاکستان خودمختار، باوقار، پرامن اور ذمہ دار ائٹمی ملک ہے، بھارت آئے دن لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔۔۔

بھارت ایل او سی اور سرحد پر فوجی جوانوں کو ہی نہیں عام آبادیوں کو بھی نشانہ بنا رہے، بھارتی جارحیت کے باوجود ہم عالمی امن کی خاطر ذمہ داری کا مظاہرا کرتے ہیں۔۔۔
مودی اور بھارتی فوج کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔۔۔

بھارتی جنگی جنون کے خلاف پوری قوم سیاسی، گروہی اختلافات بھلا کر متحد ہے، پوری قوم افواج پاکستان کے پیچھے بھارتی جنگی جنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔۔۔

Comments
Loading...