ملک بھر میں پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز ہوگیا، وزیر ریلوے، وزیراعظم، گورنر سندھ اور وفاقی وزیر صحت نے درخت لگا کر گرین پاکستان مہم کا آغاز کردیا۔

وزیراعظم نے ہری پور میں پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی شجر کاری مہم میں محکمہ زراعت پنجاب بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔اس ضمن میں آج سے محکمہ زراعت پنجاب نے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ:
”شجرکاری مہم ہماری زندگی و موت کی جنگ ہے، اگر درخت نہ لگائے تو پاکستان ریگستان بن جائے گا” ہری پور میں شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شجرکاری مہم ہماری زندگی اور موت کی جنگ ہے، شجرکاری سے ماحولیاتی آلودگی ختم ہوگی،، جب کہ درخت نہ لگائے تو پاکستان ریگستان بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے، ملک کو بچانے کے لیے شجر کاری مہم شروع کی،، اور ہم نے 5 سال میں پورے پاکستان کو ہرا کر دینا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پورے ملک میں 10 ارب درخت اگائیں گے شہروں، جنگلات اور خالی علاقوں میں شجرکاری مہم چلائیں گے، درخت لگانے سے بارشیں ہوں گی جب کہ اسکولوں کے نصاب تعلیم میں شجرکاری اور صفائی ستھرائی کے مضامین شامل کیے جائیں گے۔اسکے علاوہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شجر کاری کی قومی مہم کی مناسبت سے گورنر ہاؤس میں پودا لگایا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سرسبز و شاداب پاکستان وزیر اعظم عمران خان کا عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اس مشن میں ہم سب ان کے شانہ بشانہ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ:
”شاداب پاکستان وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے”
وزیر اعظم عمران خان کی پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت جڑواں شہریوں میں درخت لگانے کیلئے وفاقی وزیر ریلوے بھی میدان میں آ گئے۔اسلام آباد میں منعقدہ کورال چوک ایکسپریس ہائے وے پر پانچ ہزاردرخت لگانے کی تقریب میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں عمران خان نے دس ارب درخت لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ریل ٹریک کے اطراف بھی درخت لگائے جائیں گے۔ ملک میں بہت بڑا ٹمبر مافیا ہے۔ ملکوال جہلم اور راولپنڈی میں پودوں کی نرسریاں بنائیں گے۔ تقریب میں شریک شہریوں نے وزیر اعظم کی پلانٹ فار پاکستان مہم کو سراہتے کہا کہ درخت لگانا سب سے اہم ہے۔ آلودگی پر قابو پانے کیلئے درخت ناگزیر ہیں واکس پاپس :شہری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سیف انجم نے بتایا کہ اس سیزن دس لاکھ نوے ہزار پودے لگانے کا ہدف رکھا تھا۔8 لاکھ پودے لگا دیئے ہیں۔ گرین پاکستان کے تحت آج پنچ ہزار سے زائد پودے لگائیں گے۔پلانٹ فار پاکستان کو ملک گیر مہم کے طورپر چلایا جا رہا ہے۔ اس مہم کے ذریعے ملک بھر میں دس ارب درخت لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ملک بھر میں ایک سو نوے مراکز میں لوگوں کو مفت پودے دیئے جائیں گے۔ مہم کا مقصد لوگوں ، تنظیموں، کاروباری، صنعتی ، سول سوسائٹی اور حکومت کی اجتماعی شجرکاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ مہم میں جنگلات کے فوائد اور ان میں اضافہ کرنے کے بارے میں بھی آگاہی پیدا کی جائے گی۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا میں زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں ساتواں نمبر پر آچکا ہے۔ پاکستان میں جنگلات کا رقبہ پہلے ہی کم تھا اس پر دھڑا دھڑ درخت کاٹے جانے کی وجہ سے جنگلات چٹیل میدانوں میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ درختوں کے کٹاؤسے جہاں درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں ماحول بھی آلودہ ہو رہا ہے۔ اگر موثر اقدامات نہ کئے گئے توگرین زونز جلد ختم ہو جائیں گے اور یہ مسئلہ مزید سنگینی اختیار کر جائے گا.

Comments
Loading...