مقبوضہ کشمیر کے لیے علیحدہ وزیر اعظم کبھی نہیں‌بننے دیں گے .مودی

کھٹوعہ(باغی مانیٹرنگ ڈیسک)دہشتگرد بھارت کے دہشتگردوزیراعظم نریندرمودی نے کھٹوعہ میں‌انتخابی جلسے سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ تھا اور ہے .یہاں پر علیحدہ سے وزیر اعظم بنانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے .مودی نے کہاکہ پاکستان دھمکیاں دیتاہے کہ اس کے پاس نیوکلیئر بم ہے لیکن پوری دنیا جانتی ہے کہ ہم نے اسکے ساتھ کیا کیا. کشمیرمیں الگ سے وزیراعظم کبھی نہیں بن سکتا.میرے ہوتے ہوئے دونشان ،دووزیراعظم اور دوجھنڈے نہیں‌ہوسکتے .جب تک میں ہوں عبداللہ کمپنی کے سامنے دیوار بن کر رہوں‌گا انکو ان کے مقاصد میں کامیاب نہی‌ہونے دوں گا. مودی نے کانگریس پر وار کرتے ہوئے کہاکہ راہول گاندھی کسی بھی طرح سے اقتدارحاصل کرنے کی کوشش کررہاہے .چوکیدار کے ہوتے ہوئے ان کو کامیابی نہیں مل سکتی .کانگریس چاہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے افسپا ختم کردیا جائے لیکن ایسا ہونے نہیں دوں گا.کشمیرمیں کام کررہی ایجنسیوں اور فوج کی حفاظت کویقینی بنانے کے لیے افسپا انتہائی ضروری ہے .یادرہے کہ افسپا جیسے کالے قانون کی وجہ سے اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیری قتل کیا جاچکے ہیں کیونکہ افسپا کے ہوتے ہوئے فوج پر کسی قسم کا کوئی کیس ،ایف آئی آردرج نہیں کی جاسکتی .ہزاروں بے گناہ کشمیری جیلوں میں‌قید ہیں‌.ڈاکٹرقاسم فکتوکو اسی کالے قانون کے تحت 28سالوں سے جیل میں قید کیا ہوا ہے .ان پر کوئی الزام نہیں ہے .

Comments
Loading...