معصوم بچوں سمیت پالتوں جانور جنگلی تیندوے کا شکار لوگ سراپہ احتجاج

گلیات میں جنگلی درندے انسانی جانوں کیلئے خطرہ بن گئے ہیں متعدد افراد کو ان شکار بن گئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں پالتوں جانوروں کو بھی اپنا شکار بنا لیا ھے اس سلسلے میں اہلیاں نملی میرا اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا جس میں حال ہی میں جنگلی چیتہ کا شکار بنے والے بارہ سالہ سفیان کے ورثاء نے بھی شرکت کی جنگلات سے ملحقہ آبادیوں کےمکین اور ان کے پالتو جانور گذشتہ کئی سالوں سے جنگلی درندوں کا نشانہ بن رہے ہیں جبکہ محکمہ وائلڈلائیف جنگلی درندوں کی روک تھام کیلئے کوئی خاطر خواہ بندوبست نہیں کر رہا ہے اور اہلیاں علاقہ اس سلسلےمیں کوئی قدم اٹھائیں تو ان کے خلاف مقدمات بنائے جاتے ہیں آخر یہ سب ظلم و بربریت کانظام کب تک چلے گا حال ہی میں نملی میرا کے رہائشی 12سالہ بچے سفیان کو چیتے نے بے دردی سے اپنا شکار بنا ڈالا جس سے یہ معصوم اپنی جان سے گیا اور اس قبل متعدد معصوم بچے اور خواتین اس کا نشانہ بن چکی ہیں مگر محکمہ وائلڈ لائیف ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے

مثاثرہ لوگوں کو کون انصاف فراہم کرے گا؟

Comments
Loading...