مظفرگڑھ پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹتی رہی، چور بیٹریوں کےتاجر کو کنگال کرگئے

مظفرگڑھ میں چوری کی بڑی واردات ، چور بیٹریوں کی دکان سے 23لاکھ روپے نقدی ، لاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اورقیمتی بیٹریوں کے ساتھ ساتھ دکان میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی لے گئے۔
مظفرگڑھ میں علی پور روڈ پر واقع حاجی نیاز بیٹری سروس نامی دکان میں چوری کی بڑی واردات ہوئی۔دکان کے مالک حاجی نیاز احمد قریشی اور شاہد نیازکیمطابق چور رات کو دکان کے تالے توڑ کر دکان سے 23 لاکھ روپے اور لاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اور 10 لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں چوری کرگئے.

واردات کے بعد چور جاتے جاتے دکان میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی ساتھ لے گئے.واررات کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سول لائن پولیس کی بھاری نفری اور فرانزک ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

دوسری طرف علی پور روڈ کے تاجروں اور بیٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے شہر میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی مذمت کرتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ سے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔اس موقع پربیٹری ڈیلر فراز نیاز قریشی کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث تاجروں کے لئے کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے حکومت ان وارداتوں کے تدارک کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات کرے بصورت دیگر تاجر برادری احتجاج پر مجبور ہوگی۔

Comments
Loading...