مظفرگڑھ میں استاد جلاد بن گیا

مظفرگڑھ میں سبق یاد نہ کرنے پر مدرسے کے استاد نے سات سالہ بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا،تشدد کے باعث بچے کے نہ صرف دونوں بازوؤں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں بلکہ ریڑھ کی ہڈی میں بھی فریکچر آگیا.مظفر گڑھ کے علاقے رنگ پور میں مدرسہ میں پڑھنے والے سات سالہ طالب علم تنویر کو مدرسے کے استاد نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،بچے پر نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ اسے دھکے دئیے گئے اور دیوار میں مارا گیا،بچے کے والد مختار احمد کیمطابق تشدد کے باعث نہ صرف بچے کے دونوں بازو کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں بلکہ ریڑھ کی ہڈی میں بھی فریکچر آیا،والد کیمطابق تنویر کو سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا،بچے کو علاج کے لیے دیہی مرکز صحت رنگپور منتقل کردیاگیا ہے،متاثرہ بچے کے والدین نے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ رنگپور کو درخواست دیدی ہے.

Comments
Loading...