مدر آف پی ٹی آئی فوزیہ قصوری کا پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

مدر آف پی ٹی آئی فوزیہ قصوری کا پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پاک سرزمین میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے وہ آج پریس کانفرنس میں پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مدر آف پی ٹی آئی فوزیہ قصوری نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے وہ آج تین بجے پاکستان ہاو¿س میں پریس کانفرنس کریں گی،جس میں وہ باقاعدہ پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فوزیہ قصوری نے پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہتے ہوئے اپنا استعفیٰ چیئرمین عمران خان کو بھجوا دیا تھا جو انہوں نے منظورکرلیا۔

Comments
Loading...