مجرم کو ریاست ہر صورت سزا دے گی :شہر یار آفریدی

زیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی ہزارہ ٹاؤن میں امام بارگاہ ولی عصر آمد گئے جہاں انہوں نے ہزارگنجی دھماکےمیں جاں بحق ہزارہ برادری کےافراد کےلواحقین سےملاقات کی

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے. کسی کے دباو میں نہیں آئیں گے، حق کے ساتھ کھڑے ہوں گے. مجرم کو ریاست سزا دے گی .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی ہزارہ ٹاؤن میں امام بارگاہ ولی عصر آمد گئے جہاں انہوں نے ہزارگنجی دھماکےمیں جاں بحق ہزارہ برادری کےافراد کےلواحقین سےملاقات کی. اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں. دشمنان پاکستان چاہتے ہیں کہ کسی طرح پاکستان کو بلیک لسٹ میں لایا جائے. معاشی طور پر یر لیول پر نقصان پہنچایا جائے تا کہ پاکستان بکھر جائے، یہ دشمن کے مذموم عزائم ہیں. افواج پاکستان اور عوام پاکستان نے لازوال قربانیاں دی ہیں. میرے اپنے گھر سے تین لاشیں اٹھی ہیں. شہادت ہر مسلمان کے خون میں رچی بسی ہے. ہم یہ کیوں نہیں سوچتے کی ملک میں انتشار کون پھیلا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کے ساتھ ظلم عظیم ہوا ہے. ہمیں کسی کے اشاروں پر نہیں چلنا، کسی کو حقیر نہیں سمجھنا، ظلم ہوا ،ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں. آرمی کوٹ سے بہت لوگوں‌کو سزائیں ہوئیں .

Comments
Loading...