ماضی کی مشہور اداکارہ دنیا سے کوچ کر گئی

ماضی کی مشہور اداکارہ روحی بانو شدید علالت کے بعد آج ترکی میں انتقال کرگئیں۔۔۔

اداکارہ کی بہن روبینہ یاسمین کے مطابق روحی بانو استنبول کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔۔۔

اور گذشتہ 10 روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں، رات گئے ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ دنیائے فانی سے کوچ کر گئیں۔۔۔

انہوں نے بتایا کہ روحی بانو گردوں کے عارضے میں مبتلا اور طویل عرصے سے نفسیات کی بیماری ”شیزوفرینیا” کا شکار تھیں۔۔۔

روحی بانو 10 اگست 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔۔۔
وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ تھیں اور بے ساختہ اور قدرتی اداکاری روحی بانو کا خاصہ تھی۔۔۔

اور آخری وقتوں میں لاہور میں واقع نفسیاتی اسپتال ‘فاؤنٹین ہاؤس’ ان کا مسکن بن گیا۔۔۔۔

اپنی خراب صحت حالی کی وجہ سے آپ اپنے مداحوں سے بچھڑ گئیں ہیں۔۔۔

انہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں کرن کہانی، زرد گلاب، دروازہ اور اشتباہ نظر شامل ہیں ۔۔۔

روحی بانو کو صدارتی تمغہ برائے حُسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔۔۔۔

Comments
Loading...