لودھراں : دنیاپور شہر میں مین روڈ پر یوٹرن نہ ہونے سے کتنی ہی جانیں چلی گئی

دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) میں خونی روڈ پر ہلاکتوں کا سلسلہ یوٹرن نہ ہونے کی وجہ سے جاری ہے
لودھراں تا خانیوال تعمیر ہونے والے نیا روڈ بھی خونی ثابت ہو رہا ہے اس کی وجہ دنیاپور تحصیل کو یوٹرن نہ ملنے کی بڑی وجہ ہے جس سے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں آج بھی صبح کے وقت نورگڑھ 267 ڈبلیو بی کا نوجوان اللہ رکھا موٹرسائیکل سوار ٹرالر کے ساتھ ٹکر کی وجہ سے موقع پر جان کی بازی ہار گیا
مقامی شہری انتظامیہ اور علاقے کے ایم پی اے، اور ایم این اے سے نالاں ہیں جن کے کانوں پر اتنے حادثات ہونے کے باوجود جوں تک نہیں رینگی

Comments
Loading...