لاہور میں آٹھ سال کے بعد آج کس چیز کا آغاز ہونے جا رہا ہے

لاہور، پاکستان میں کھیلوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی دلچسپی کے نتیجے میں آٹھ سال کے طویل عرصہ کے بعد بالاخر آج 72ویں پنجاب گیمز کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ پنجاب سپورٹس بورڈ اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والی یہ گیمز 3 تا 6 اپریل جاری رہیں گی ۔ ان کھیلوں میں پنجاب کے 9 ڈویژنز سے 3000 سے زائد کھلاڑی 30 مختلف شعبہ جات میں ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔ 21 کیٹیگریز میں مرد ، 7 میں خواتین جبکہ دو کیٹیگریز میں خصوصی افراد کی ٹیمز شرکت کریں گی۔ پنجاب گیمز میں شرکت کرنے والے ان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ اہم شعبہ جات جیسے کہ تیراندازی، اتھلیٹکس، باکسنگ، باڈی بلڈنگ، کک باکسنگ، ٹینس، کبڈی، تیراکی، ہاکی، کراٹے، فٹ بال، والی بال، بیس بال ،سکواش،بیڈمنٹن، رولر سپورٹس، ٹیبل ٹینس، اور جمناسٹکس وغیرہ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔ گیمزکا باقاعدہ آغاز پنجاب انٹرنیشنل سٹیڈیم لاہور میں آج شام 6 بجے نیشنل فیم سنگر ساحر علی بگا کی لائیو پرفارمنس سے ہو گا جہاں وزیر اعلی پنجاب مہمان خصوصی ہوں گے ۔

Comments
Loading...