قائدین پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیاں انصاف کے منافی ہیں .چوہدری یاسین

کوٹلی (نمائندہ باغی ٹی وی) آزاد کشمیر قانون اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمد یاسین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے قاہدین کے خلاف انتقامی کارروائیاں انصاف کے مغاہر ہیں تحریک انصاف کے لہیے دہرا معیار اور پیپلزپارٹی کے خلاف دہرا معیار ناقابل قبول مردحر آصف علی زرداری نے گیارہ سال پامردی سے جیل کا ٹی لیکن ان پر کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا پیپلزپارٹی کے قاہدین اب بھی سرخرو ہونگے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی ہی ملک کو معاشی ٹاہیگر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے وہ آج یہاں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی جانب سے دہئے گہئے استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو انتقام کا نشانہ بنا کر تحریک انصاف کی حکومت اپنے مزموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے اور اپنی ناکامیوں کو پیپلزپارٹی کے احتساب کے نعرے کے پیچھے چھپنے کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن انکو معلوم ہونا چاہیے کہ پیپلزپارٹی کے قاہدین کے خلاف انتقامی کاروائیاں ہر دور میں ہوتی رہی ہیں لیکن پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کے ذریعے بریت حاصل کی انتقامی کاروائیوں کے باعث حالات انتہائی تشویشناک رخ اختیار کر رہے ہیں ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا سیلاب آچکا ہے غریبوں کے لیے دو وقت کی روٹی مشکل ہو چکی ہے. انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے کنٹرول لائن کے قریب بسنے والے غیور عوام کے حوصلے بلند ہیں وہ بھارتی جارحیت کا بڑے حوصلے سے مقابلہ کر رہے ہیں پاک افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں ہم پاک افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں پاک افواج کے جوانوں نے جو کارہاہے نمایاں سر انجام اسکی مثال ملنا مشکل ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی نے جس طرح وطن کے دفاع کے لہئے آپنی جانو ں کے نذرانے پیش کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا پوری قوم پاک افواج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں

Comments
Loading...