فیصل آباد گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کرشادی شدہ خاتون نے خودکشی کرلی

فیصل آباد: گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کرشادی شدہ خاتون نے چھت سے لٹک کر موت گلے لگالی ۔معلوم ہو اہے کہ محلہ انصار کالونی گلی نمبر2گوجرہ کے رہائشی عبدالستارمرحوم کی20سالہ بیٹی عاصمہ بی بی کی شادی 4ماہ قبل محلہ عثمان پارک گوجرہ کے محمد عثمان سے ہوئی تھی جو اپنے سسرال کے گھر میں ہی تھی جس نے مبینہ طورپر گھریلوجھگڑے سے تنگ آکر گھرکے ایک کمرہ میں جا کر اپنے گلے میں پھنداڈال لیااور چھت کے گاڈرسے لٹک کراپنی زندگی کا خاتمہ کر لیااطلاع ملنے پرتھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کراس کی نعش اپنی تحویل میں لے کر سول ہسپتال گوجرہ منتقل کر دی۔ ورثاء نے عاصمہ بی بی کی موت پر قتل کاشبہ ظاہر کیا ہے اور پولیس قتل یا خود کشیمختلف پہلوئوں پر مصروف تفتیش ہے۔

Comments
Loading...