فیصل آباد پولیس کی حراست میں نامعلوم شخص کی پراسرار طور پر ہلاکت

فیصل آباد،امین پور بنگلہ: فیصل آباد کے تھانہ ساندل بار کے چک 61ج ب دھروڑ میں اہل علاقہ کے تشدد کا نشانہ بننے والا 22 سالہ نامعلوم نوجوان پولیس حراست میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے 5 نامزد سمیت 12 افراد کے خلاف تشدد کر کے نوجوان کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہفتے کی رات نامعلوم نوجوان محمد اقبال نامی شخص کے گھر داخل ہوا جسے اہلخانہ نے چوری کے شبے میں پکڑ لیا اور محلہ داروں سے ملکر لاتوں، مکوں سے تشدد کیااور پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے حراست میں اسے رورل ہیلتھ سنٹر 30ج ب منتقل کیا جہاں یہ نوجوان دم توڑ گیا۔

Comments
Loading...