فیصل آباد میں رنگارنگ فیشن شو کے انعقادنے شائقین کے دل جیت لیے۔

فیصل آباد: موسم گرما کی مناسبت سے تیار کردہ دیدہ زیب عروسی ملبوسات کی نئی ورائٹی متعارف کرانے کے لیے رنگا رنگ فیشن شو ہوا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات پیش کیے۔فیشن شو میں ڈیزائنرز نیلوفر شاہد، عائشہ خرم اور شیریں حسن سمیت دیگر کی کلیکشن پیش کی گئی۔

فیشن شو میں سپر ماڈلز ریمپ پر کیٹ واک کرتی نظر آئیں اور عروسی ملبوسات کے ساتھ جیولری کے یونیک ڈیزائنز بھی متعارف کرائے گئے۔

ہلکے اور شوخ رنگوں میں پیراہن کو جہاں شرکا نے پسند کیا وہیں ڈیزائنرز بھی ایک دوسرے کے کام کو سراہتے رہے۔ اس موقع پرڈیزائنر نیلوفر شاہ کا کہنا تھا کہ فیشن کے رنگ موسم کی مناسبت سے ہی بھلے لگتے ہیں۔

Comments
Loading...