فیصل آباد میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے نوجوان جاں بحق

فیصل آباد: امین پور بائی پاس دمڑ فلور مل کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقہ امین پور بائی پاس دمڑ فلور مل کے قریب ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 31 ج ب کا رہائشی 36 سالہ محمد شیر ولد عبدالغفور موقع پر ہی موت کی آغوش میں پہنچ گیا۔ نوجوان کی ناگہانی موت پر گھر میں کہرام برپا ہو گیا۔

Comments
Loading...