فیصل آباد میں غیرت کے نام پر 16 سالہ لڑکی قتل

فیصل آباد میں غیرت کے نام پر 16سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ ماموں کانجن میں بنت حوا غیرت کے نام پر اپنوں کے ہاتھوں قتل ہو گئی،بھائی اور چچا نے 16 سالہ لڑکی سونیا کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ سونیا کو اس کے چچا منیر اور بھائی عنصر نے گلا دبا کر قتل کیا،واقعے کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئےہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ سونیا کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے۔

Comments
Loading...