فاروق آباد میں بیساکھی کی تقریب اختتام پذیر

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) بیسا کھی کی تقریبات میں شرکت کے لئے آئے ہوئے 3 ہزار کے قریب سکھ یاتریوں کی گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد میں آمد کے موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق محمود بخاری اور ڈی پی او عمران کشور نے انکا استقبال کیا انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ اس موقع پر شیخوپورہ پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایلیٹ فورس کی نگرانی میں سکھ یاتریوں کی گاڑیاں ننکانہ صاحب سے سچا سودا بحفاظت لے کر آئیں جنہیں بعد میں اسی طرح سخت نگرانی میں واپس بھجوایا جائے گا۔ سچا سودا گوردوارہ میں بیساکھی کی تقریبات میں شرکت کرنے والوں کی سیکورٹی کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن عبداللہ لک نے تمام انتظامات کی خود نگرانی کی اس موقع پر ڈی ایس پییز، ایس ایچ اوز،ایلیٹ فورس، موٹر سائیکل سکواڈ، لیڈیز پولیس اہلکاران، ٹریفک پولیس وسادہ لباس میں 650 سے زائد پولیس کے افسران و جوان تعینات کئے گئے تھے۔

Comments
Loading...