غازیکوٹ مانسہرہ ایک بھائی کوقتل دوسرے کواغواکرلیاگیا

غازیکوٹ مانسہرہ ایک بھائی کوقتل دوسرے کواغواکرلیاگیا۔تھانہ سٹی مانسہرہ میں مقدمہ کے اندراج کے بعد پولیس نے مغوی کی تلاش شروع کردی۔مغوی کاسراغ لگانے کے لیئے پولیس کو 24 گھنٹے کاالٹی میٹم دے دیاگیا۔تھانہ سٹی مانسہرہ کی حدود میں واقع غازیکوٹ میں 29 سالہ نوجوان عمران ولد عبدالخنان کوقتل جبکہ اسکے بھائی سردارکواغواکرلیاگیا۔تھانہ سٹی مانسہرہ میں سیف احمد ولد عبدالخنان ساکنہ چلاس حال غازیکوٹ نے رپورٹ درج کرواتے ھوئے کہاکہ دوبجے کے قریب چار بامسلح افراد اویس۔عبدالمالک۔عبدالخالق پسران ملنگی۔سعیدولد عبدالخبیب ساکنان تھوڑنالہ چلاس ہمارے گھر میں داخل ھوئے۔میرے بھائیوں کوگھرسے باہرلے گئے۔باہرجاکر میرے ایک بھائی کو فائرکرکے قتل کردیا۔جبکہ میرے دوسرے بھائی کواغواکرکے ساتھ لے گئے۔انھوں نے رپورٹ میں کہاکہ میرے بھائی کے اغواکے مشورے میں جہانزیب ولد ناڑہ ۔ندیم ولددرہ بھی ملوث ھیں۔تھانہ سٹی مانسہرہ میں زیردفعہ 302-365-452-109/34کے تحت مقدمہ درج کرکے پولیس نے مغوی کی تلاش شروع کردی ھے۔مغوی کے لواحقین نے مغوی کا سراغ لگانے کے لیئے پولیس کو 24گھنٹوں کاوقت دیاھے۔

Comments
Loading...