عمران خان کا سڑکوں سے ہٹانے کا چیلنج قبول کرتے ہیں

متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل

عمران خان کی تقریر پرویزمشرف طرز کے ڈکٹیٹر کی تقریر تھی-

عمران خان چھوٹا آدمی ہے اس لئے ملک بھر میں احتجاج کرتے اسلامیان پاکستان اسے چھوٹے نظر آرہے ہیں- کیا مدینہ کی ریاست میں عاشق رسول کو پھانسی اور گستاخ رسول کو بری کیا جاتا ہے؟

تحریک انصاف کی خاتون رکن کی یہودیوں سے تعلقات کی وکالت عمران خان کااصل ایجنڈا ہے- آرمی چیف سے بغاوت اور ججوں کو واجب القتل قرار دینے کی کسی کی بات کا علم نہیں- اس فیصلے پر تمام ادارے ایک پیج پر تھے-

عمران خان دھمکیاں نہ دیں ہم ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے- ڈنکے کی چوٹ پر کہتے ہیں عمران خان کو تم نے جوکرنا کرلو- تمام مذہبی جماعتوں سے رابطہ کیا ہے کل تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر مشترکہ احتجاج ہوں گے-

جمعہ کو یوم سیاہ منایا جائے گا-

ہنگامی صورتحال کے بعد جلد دینی جماعتوں کی اے پی سی بلائی جائے گی- عمران خان ہم احتجاج ووٹوں کے لئے نہیں ناموس رسالت کے لئے کررہے ہیں تم یہ سب کچھ ڈالروں کے لئے کررہے ہو-

Comments
Loading...